کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کا فاتح
کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ احمد شہزاد 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔