پی ایس ایل 4 کے چند جذباتی اور یادگار لمحات
کراچی: پی ایس ایل پاکستان میں صرف کرکٹ لیگ کا نہیں بلکہ ایک قومی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے پورا پاکستان نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ مناتا ہے۔ پی ایس ایل کے 3 ایونٹ ہوچکے ہیں اور چوتھا جاری ہے تاہم اس بار خاص بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 میچ اس بار پاکستان خصوصاً شائقین کرکٹ کے شہر کراچی میں منعقد ہورہے ہیں جس نے کرکٹ کے دیوانوں کا جوش مزید بڑھادیاہے۔ پی ایس ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں جس سے نا صرف پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر کے سامنے آیا ہے بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا جوش بھی قابل دید ہے۔ یہاں پی ایس ایل کے دوران ہونے والے چند جذباتی اور یادگاری لمحات کی جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں جو یقیناً تمام شائقین کو بے حد پسند آئیں گی۔
ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے ڈیرن سیمی اس موقع پر سفید رنگ کی شلوار قمیض میں نظر آئے جب کہ انہوں نے پاکستانی جھنڈا بھی لہرایا۔