وزیراعظم کا پی ٹی آئی کارکن محمد حسن کی موت پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے مہمند میں اجتماع کے دوران زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکن محمد حسن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے ٹو ئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ” مہمند میں اجتماع کے دوران بری طرح زخمی ہونے والے ہمارے کارکن محمد حسن کی رحلت کا جان کر افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف انکی بہبود کااہتمام یقینی بنائے گی“۔