بھارت میں تمام اسکول ، کالج اور سینما گھر بند رکھنے کی ہدایت

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث مرکزی حکومت نے ملک بھر کے تمام اسکول کالج ، سنیما ہال اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق ملک میں چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پیر کے روز تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ایک اعلی سطحی اجلاس میں اسکول،کالج ، دیگر تعلیمی اداروں ، قومی میوزیم ، جم ، سوئمنگ پولوں اور سنیما ہالوں، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے مراکز کو بند کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔