غلطی سے سر حد پار کر نے پربھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نو جوان کو گرفتار کرلیا

غلطی سے سر حد پار کر نے پر بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری ذہنی معذور نو جوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقبوضہ پونچھ سے بھارتی فوج نے بالاکوٹ سیز فائر لائن سے کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو سیز فائر لائن پارکر کے بھارتی حدود میںگیاتھا۔کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق بھارتی پو لیس کے اعلی افسر نے اس واقع کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ فوج نے بالاکوٹ فاورڈ علاقہ سے ایک کشمیری باشندے کو حر است میں لیا ہے جو کہ سیز فائر لائن کو کراس کر کے بھارتی حدود میں آگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بیس سالہ نو جوان فریاد علی ولد چودھری نثار علی ابھی فوج کے پاس ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ نوجوان آزاد کشمیر کے علاقے نکیال کو ٹلی کا رہنے والا ہے۔فریاد علی ذہنی طور پر معذور بتایا جاتا ہے۔