کورونا کے باعث بازاروں میں رش کم، آن لائن خریداری میں تیزی
کورونا وائرس کے خدشے اور سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبروں کے پیشِ نظر جہاں ایک طرف مارکیٹوں میں عوام کی آمد میںتشویش ناک حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، وہیں آن لائن اشیاءفروخت کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اچانک تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔سودا سلف اور روزمرہ اشیاءفروخت کرنے والےادارے کے ایک رائیڈر نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے میں ان کے کاروبار میں خاصا اضافہ ہوا ۔اس کا کہنا تھا کہ ویسے تو تمام اشیاء پہلے بھی فروخت ہو ہی رہی تھیں، مگر کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے باہر نکلنے میں کمی کے بعد سبزیوں کے فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آن لائن آرڈر کر کے گھر کا سامان منگوایا جا سکتا ہے، بلکہ مختلف ڈیلز اور آفرز کی موجودگی میں یہ مارکیٹ سے کم قیمت پہ بھی دستیاب ہے۔اس طرح تفریح گاہوں،اسکلوں اور دیگر مقامات کی بندش کے باعث سفری سہولتیں فراہم کر نے والی کمپنیوں کے رائیڈر کریڈٹ سے اجتناب برتنے لگے ہیں اور ان کی اکثریت استفسار کرتی ہے کہ کیش یا کریڈٹ ،کریڈٹ کی صورت میں وہ بکنگ کینسل کر دیتے ہیں ایک رائیڈر کا کہنا تھا کہ میرے پاس پٹرول ڈلوانے تک کے پیسے نہیں ہیں