کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کردیں

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کردیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کر دیں ۔ صرف پاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جائے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہناہے کہ تمام سروسز18 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گی ،حکومتی ہدایات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے ۔