ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے حکم پر دوبارہ انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، اس دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات یونہی معطل نہیں کرسکتے لہذا دوبارہ الیکشن تو ہوگا لیکن عدالت فیصلہ کرے گی کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا ہے یا چند پولنگ اسٹیشنز پر۔