زلمے خلیل زاد کا افغان قیادت کے ساتھ امن عمل کے بارے میں تبادلہ خیال
امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت افغان قیادت کے ساتھ امن عمل کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا ہے۔امریکی خصوصی نمائندے نے افغان قیادت کو افغانستان میں امن کے لئے اپنی سفارتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔قومی مفاہمت کے بارے میں افغان اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے زلمے خلیل زاد کے ساتھ امن عمل، نئے اقدامات ،تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔