بھارت میں دوسرے روز بھی بینکنگ سروسز بند
بھارت میں آج مسلسل دوسرے دن بھی بینکنگ سروسز بند رہیں۔ملک بھر میں دو سرکاری بینکوں کی مجوزہ نجکاری اور بدترین بیکنگ اصلاحات کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔یونائیڈ فوم آف بینک یونین کے مطابق ٗ ہڑتال میں تقریباً10 لاکھ ملازمین نے کام بند کر کے حصہ لیا۔ریاستوں میں ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کرتے رہے کہ نجکاری بند کی جائے۔
یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے ہڑتال کو نو بنکوں کی یونینوں کی کارستانی قرار دی۔