ملک میں کورونا سے مزید 61 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی
ملک میں کورونا سے مزید 61 افراد ہلاک ہو گئے اور 2351 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2351 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 61 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13656 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 12315 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22792 ہے۔