بمبئی ہائیکورٹ نے حجاب پہن کرکالج جانےکی اجازت دیدی

Mar 17, 2022 | 00:43

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی بمبئی ہائی کورٹ نے مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج جانےکی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر تھانےکے ایک ہومیو پیتھک کالج کی طالبہ نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی کالج انتظامیہ اسے حجاب کے ساتھ کالج کیمپس میں داخل نہیں ہونے دے رہی، جس کے باعث وہ لیکچرز میں شریک نہیں ہوپا رہی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدکالج انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ طالبہ کو حجاب کے ساتھ کلاسز لینےکی اجازت دے۔

مزیدخبریں