شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے:سعید غنی

اسلام آباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ اتحادی بھی آئیں تو عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ پی پی میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ایم این ایز بھی سندھ ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایم این ایز نے میڈیا کے سامنے آنے کا خود فیصلہ کیا، پی ٹی آئی کے اتحادی ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں تو پھر بھی ہمارے نمبرز پورے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ گورنر سندھ عامر لیاقت حسین کے گھر گئے لیکن عامر لیاقت نے بھی واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔