مسجد الحرام میں معذور افراد کے داخلے کے لئے 8دروازے مختص

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے معذور افراد کے لیے المسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 8 دروازے مختص کر دئیے ہیں ۔ اس اقدام کا مقصد معذور افراد کے لیے عبادات ادا کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ مقصد معذور افراد اور خدا کے قدیم گھر میں جانے والوں کے لیے پائیدار انسانی ترقی حاصل کرنا بھی ہے۔ معذور افراد کے لیے مسجد حرام کے جو داخلی دروازے مختص کیے گئے ہیں ان میں بالترتیب باب نمبر 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 داخل ہیں۔ ان دروازوں پر ریمپ اور سلائیڈز چلتی ہیں۔ ان دروازوں سے وہیل چیئر اور دیگر گاڑیوں کے داخل اور خارج ہونے کے بھی انتظامات کیے گئےہیں۔