عمران خان کاتوشتہ خانہ میں وارنٹ منسوخی اوردیگر مقدمات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف توشتہ خانہ میں وارنٹ منسوخی اوردیگر مقدمات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے ۔ عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے زریعے ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ڈی ایم حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں روزانہ مقدمات درج ہورہے ہیں، وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا، جان کو شدید خطرات ہیں، پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیں۔عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ سے استدعا کی کہ پولیس کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیں،توشہ خانہ کیس میں انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔عمران خان نے اپنے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی کی پٹیشن بھی فائل کردی۔عمران خان کی دونوں پٹشنز پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے ، جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟