رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشترعلا قوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کے باعث گرمی میں کمی، موسم دوبارہ سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ، بارکھان، سبی، نصیر آباد،خطہ پوٹھوہار، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،بہاولنگر، سرگودھا، میانوالی،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیرآباد، میر پورخاص،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔