زمان پارک جانے والے راستے کنٹینر لگا کر پھر بند
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پولس نے زمان پارک کی جانب جانے والے بیشتر راستے ایک بار پھر بند کردیے۔ مال روڈ پر بھی 2 بڑے کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر یے گئے۔ مال روڈ سے زمان پارک کی جانب کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ دھرم پورہ اور ٹھنڈی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ دھرم پورہ سے زمان پارک جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں۔ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر پاکستان بھ سے قافلے زمان پارک پہنچ رہے ہیں۔ وہاں موجود قافلوں نے صبح سے ہی زمان پارک کے باہر محاذ سنبھالا ہوا ہے۔ دوسری جناب لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کر رکھی ہے جو تھوڑی دیر میں ختم ہو جائے گی