سٹیٹ بینک نے50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا
سینیٹ کے قیام کو پچاس سال مکمل ہونے پر سٹیٹ بینک کی جانب سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2023سینیٹ کی گولڈن جوبلی کا سال ہے اس مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کیا جارہا ہے، سکے کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے. سکے کی ایک طرف ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ موجود ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے جبکہ چاند ستارے کے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں۔