عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے، مریم نواز

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے، مقدمات چلائے جائیں، وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے، یہ سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے، یہ پاکستان میں خانہ جنگی کا ایجنڈا لیکر فارن قوتوں کے ذریعے لانچ ہوئے، ایک شخص نے قانون، آئین کو پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا ہواہے، سوال پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟ عمران خان کے ہاتھ جرائم سے رنگے ہوئے ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہو رہا ہے، جس ملک میں انصاف ہو گا اس ملک میں جمہوریت بھی آگے بڑھے گی۔ مریم نواز نے کہا یہ حکومت ایسی کوئی شرط نہیں مانے گی جس سے پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئے، جس طرح دہشت گرد جماعت کے ساتھ ڈیل کرنا ہے اسی طرح عمران خان کے ساتھ کرنا چاہیے، اس کو سیاسی جماعت سمجھ کر ڈیل کرنا اس ملک کو ختم کرنا پڑے گا، اسٹیٹ عمران خان کو پکڑنا چاہے تو 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح ڈیل کیا جائے۔