پی ایس ایل 8 کے ایلی مینیٹر 2 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ کی ٹاس کےلیے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کو آج کامیاب کریں گے۔