لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی9مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو عدالت سے مجموعی طور پر نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت مل گئی، جس میں اسلام آباد، لاہور اور سرور روڈ کیس کے مقدمات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی8مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، ان مقدمات میں اسلام آباد میں درج کیے جانے والے 5 مقدمات میں 24مارچ تک اور لاہورمیں درج 3مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت دی گئی ہے۔