ڈریپ نے درد اور بخار کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بارپون سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔ ڈریپ اعلامیہ کے مطابق بارپون سسپنشن 100ایم جی جیسم فارما رسالپور کا تیارکردہ ہے، سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کے بیچ 202کوغیر معیاری قرار دیا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن کا استعمال ری ایکشن کرسکتا ہے۔ ڈریپ کے مطابق غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔ غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے, غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں
Mar 17, 2024 | 13:41