امریکی تحقیق کے مطابق کافی پینے سے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اورانسان لمبی عمرپاتا ہے
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں چار سے پانچ کپ کافی پیتے ہیں ان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر جلد ہلاک ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کافی استعمال کرنے والے افراد ذیابطیس،دل کی بیماری،اورڈپریشن سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ کافی استعمال نہ کرنے والے افراد عموماً غیرصحت بخش سرگرمیوں کی طرف جلد مائل ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اپنے تجزیے میں پچاس سے اکہتر سال کی عمرکے چار لاکھ لوگوں کو شامل کیا۔