کابل ائیرپورٹ پر خود کش حملے میں تین امریکیوں سمیت چار افراد ہلاک، متعدد زخمی
خبر ایجنسی کےمطابق دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب ایک بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا،دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک اور اٹھ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،خود کش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا،دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشتگردگروپ نے قبول نہیں کی-