شہر قائد کے باسیوں کو پانی فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں اورنگی ٹاؤن، شاہ ولی اللہ نگر، چشتی نگر اور منصور نگر شامل ہیں۔ اسی طرح کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب ٹینکر مافیا کا کاروبار عروج پر ہے اور شہری مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ پانی کی فراہمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود شہر میں پانی کی قلت برقرار ہے اور ٹینکر مافیا اپنا کاروبار بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی نمائندے انہیں پانی فراہم نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کیلئے نماز استسقا بھی ادا کی جا رہی ہے،ادھر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نوید سنائی ہے کہ پانی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے بس 4 کروڑ گیلن روزانہ کی کمی ہے -