صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے طلب کر لیا

پیر کی سہہ پہر شروع ہونے والا اجلاس قومی اسمبلی کا بائسواں اجلاس ہو گا۔ اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی زیر صدارت باوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔ یہ پیر کو دوپہر اڑھائی بجے پارلیمان میں ہی منعقد ہو گا ۔جس میں قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔