کراچی میں "را" کی دہشتگردی پھیلانے کےثبوت مل گئے: وزیراعلیٰ سندھ

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگرد کارروائیوں میں راکےملوث ہونےکےثبوت ملے چکے ہیں،پولیس کے پاس اسلحہ کی کمی تھی جس کی فہرست آرمی چیف کو دی دے گئی ہے، کراچی آپریشن پر انہیں نام نہاد چئیرمین کہا جاتا ہے، لیکن وہ کپتان نہیں وزیر اعلیٰ ہیں۔ قائم علی شاہ نے اپنی توپوں کا رخ ذوالفقار مرزا کی جانب موڑتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارمرزا قیادت کیخلاف بات کر رہے ہیں کچھ لوگوں کو بہت مزا آ تا ہوگا، ذوالفقار مرزا کے ہیٹ پر طنزکرتے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا اب ہیٹ پہننے لگے ہیں، انکی طبیعت بدل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپی میں لوگوں میں افراتفری پائی جاتی ہے، وہاں سندھ سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہوئیں،پی سی بی صدر کو کہا ہے کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، پاک زمبابوے میچ کراچی میں کرایاجائے۔