کراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ میں گزشتہ روزنالےمیں گرنے والے5سالہ بچےجواد کو تلاش نہیں کیاجاسکا
سہراب گوٹھ کی مدینہ کالونی میں گزشتہ روز کھیلتے ہوئے پانچ سالہ بچہ جواد اچانک نالے میں گر گیا تھا،جو ابھی تک نہیں مل سکا،بچے کی تلاش میں سرکاری مدد بھی نہیں پہنچی،،صرف ایک فائرٹینڈر آئی،جس کےاہلکار بھی دور کھڑے جائزہ ہی لیتے رہے،جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش شروع کی،ابھی میڈیاواقعے کی کوریج کیلئے وہاں موجود تھا کہ اس دوران ایک دوسرا واقعہ پیش آگیا،،سات سالہ بچی نالہ عبور کرتے ہوئے پانی میں گرگئی جس کووہاں موجود علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر اہل خانہ کے حوالے کردیا،ڈوبنے والے بچے جواد کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کاکہناتھا،،کہ نالے میں آئے روز بچے گرجاتے ہیں،جن کا کچھ پتہ نہیں چلتا،نالے کی صفائی نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں،جن پر بچے کھیلتے رہتے ہیں،،اور حادثہ ہوجاتاہے،علاقہ مکینوں کاکہناتھا،،کہ سیاست دانوں اور حکمرانوں کے بچوں کو کچھ ہوجائےتوملک بھرکی سرکاری مشینری حرکت میں آجاتی ہے،،لیکن غریبوں کےبچوں کےلیے کچھ نہیں کیاجاتا،کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ راشد خان وقت نیوز کراچی