میاں چنوں میں مدرسےکاقاری جلادبن گیا،7 yearsطالب علم کووحشیانہ تشددکانشانہ بناڈالا
شمس ٹاؤن میں واقع مدرسے کے قاری محسن نے سبق یاد نہ کرنے پر معصوم بچے پر تشدد کی انتہا کی کردی،روحانی باپ ہی صابر علی کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا،جس نےبچے کے ذہن میں سبق کےبجائے خوف بٹھا دیا،درندہ صفت استاد بچے کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ اس کےجسم کو بھی استری سے داغتا رہاجس سے پھول سا جسم سیاہ ہوگیا،اہل خانہ کو پتہ چلا توملزم فرار ہوگیا،،گھروں والوں نے صابر علی کو علاج کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے،جب کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی ہے،