آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدورہchinaکےدوران چین کی سیاسی وعسکری قیادت سےملاقات کی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی،،، ملاقات کے دوران چین کے چیف آف جنرل سٹاف اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطے کی سکیورٹی اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور چین کے سیاسی و عسکری حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہنے والی دیرپا اور اسٹریٹجک ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد، امن کے فروغ اور خطے کے استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی سیاسی و عسکری لیڈرشپ نے پھر سے یقین دلایا کہ چین خود مختاری ،سالمیت، قومی سکیورٹی اور ترقی کے لئے پاکستان سے تعاون کرے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام کو ضروری قرار دیا گیا۔ چینی حکام نے کہا کہ پاکستان کے چیلنجز چین کے چیلنجز ہیں۔ چینی حکام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور امن دشمنوں کی کمین گاہوں کے خاتمے کو سراہا۔ چینی لیڈرشپ نے سی پیک سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل خطے کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔