F-16طیاروں کی خریداری کےمعاملےپرپاک امریکاتناؤ باہمی تعلقات میں کشیدگی کاعکاس ہے:آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان تناؤ باہمی تعلقات میں کشیدگی کا عکاس ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال میں پاک امریکا باہمی تعلقات مشکل حالات سے دوچار رہے ہیں، پاکستان خطے میں اہم جمہوری ملک ہے، اور مستقبل میں اسے ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرنا ہے، آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئیے اور امریکا پاکستان کی سیکیورٹی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کرے