مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، اگر بھارت آمادہ ہو تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں:اعزاز چودھری
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے ورلڈ افئیرز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا دو ٹوک پیغام اقوام عالم تک پہنچایا،،،، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات معطل ہونے سے باہمی تعلقات مزید خراب ہوئے، بھارت طاقت کے بل پر مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیاں کر رہا ہے پیلٹ گن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کشمیریوں کو نابینا کیا گیا،،، ہم کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہونگے،،، کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے،، اگر بھارت چاہے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں،،، پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،،، پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی رکن کانگریس اور اور عالمی تعلقات، انسداد اسلحہ کمیٹی کے رکن تھامس سوزی سے ملاقات کی،،جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،،، ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور معاشی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان اور امریکا مل کر افغانستان میں استحکام کے لیےکام کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے۔