خورشید شاہ نے سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور میں آصف زرداری کے ساتھ اے پی سی سانحہ میں شہید بچوں کے والدین کی ملاقات ہوئی۔ آرمی پبلک اسکول کا اتنا بڑا سانحہ ہوا، ہم سب نے مل کر کہا معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قوم یکجا ہوئی۔ شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں احساس هوا کہ جو دل ٹوٹے وہ ابھی تک جڑ نہیں سکے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا که شہید بچوں کے والدین کے ساتھ جو وعدے کئے گئے پورے نہیں ہوسکے۔ لاہور میں ہتھنی مرجائے تو عدالتی کارروائی کا حکم آجاتا ہے, 140 بچے شهید هوگئے اور معاملے کی عدالتی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں،، خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ایک بار پھر ایوان میں غیر حاضر ہونے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈر آف ہائوس ایوان میں آتے نہیں۔۔ وزیر قانون میرا مطالبہ ان تک پہنچائیں۔