پاکستان نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو راولپنڈی بلاکر بھارتی اشتعال انگیزیوں کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک عسکری قیادت نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو راولپنڈی بلایا اور بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا،واضح رہےکہ بھارتی فوج نے دس، تیرہ اور سولہ مئی کو پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور توپ خانوں سے گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ پندرہ زخمی ہوئے تھے