غصہ اور تصادم سیاسی مسائل کا حل نہیں۔ محاذ آرائی جاری رہی تو پارٹی ہی نہیں ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے, سابق وزیر داخلہ چودھری نثار
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو بطور سیاسی جماعت موجودہ ملکی صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ اس سے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ اگر محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ چوہدری نثار کاکہنا ہے اگر اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر مسلم لیگی نے کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے