سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی، سلمان بدینی سمیت3 دہشتگرد ہلاک
ملک بھرمیں آپریشنرردالفسادکامیابی سے جاری ہےجہاں سیکورٹی فورسز نےبلوچستان میں کاررووائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سلمان بادینی کوہلاک کردیا ہے جو ہزارہ کیمونٹی اور پولیس کے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا،اس کارروائی میں پاک فوج کے کرنل سہیل عابد بھی شہید ہوگئے،،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کی جس میں دہشتگر دوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے،، آپریشن کے دوران مارے جانے والے دشہتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے بتایا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں خود کش حملہ آوروں کی شناخت بھی ہوگئی ہے دونوں افغانی ہیں، جبکہ ایک زخمی دہشتگرد کا حراست میں لے لیا