شہر کے شمال میں خود کش دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک
عراق کا دارلحکومت بغداد ایک بار پھر دھماکے سے لرزاٹھا ،، شہر کے شمال میں خود کش دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،،عرب ٹی وی کے مطابق خودکش جیکٹ میں ملبوس حملہ آور نے بغداد کے شمال میں واقع التاجی ڈسٹرک کے علاقے طارمیہ میں ایک تعزیتی اجلاس میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،، زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،، یاد رہے کہ دو روز قبل عراق میں عام انتخابات بھی ہوئے،، جس میں موجودہ حکومت کو ناکامی کا سامنا رہا ،، جبکہ اپوزیشن کی جماعت اور اتحادیوں نے جیت سے سب کو حیران کر دیا ،،