امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کی طے شدہ ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی
دو حریف ممالک کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے لگی ،، امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی،، لیکن اس سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے،وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ 'اگر ملاقات کا سلسلہ ہوتا ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں،، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے،جب صدر ٹرمپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ 'ہم دیکھیں گے،، لیکن انھوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر لازمی زور دے گا