لاہور ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
لاہور ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،اطلاع ملتے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان اور عدالتی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو کے کام کی نگرانی کی، ذرائع کے مطابق آگ لگنےاور آگ پر قابو پانے سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کواطلاع دے دی گئی ہے، بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاؤنٹ ہولڈرز اور بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا۔