فلسطینیوں کے قتل عام پراسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں:ملیحہ لودھی
نیویارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب میں فلسطینوں کے قتل عام پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پراسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینی امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ چود ارکان کی جانب سے بلایا جانے والا سیکیورٹی کونسل کا اجلاس امریکہ نے بلاک کر دیا۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔