کم جونگ نے طے شدہ ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ملاقات کی منسوخی دھمکی کے باوجود شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہوگا۔ پیانگ یانگ نے کم جونگ ان سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی کی دھمکی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ شمالی کوریانے مجوزہ ملاقات کی منسوخی کی دھمکی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ پروگرام کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ بارہ جون کو سنگاپور میں طے ہے۔ کم جونگ ان نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں پر جنوبی کوریا کے صدر سے ہونیوالی ملاقات منسوخ کردی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ آئندہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات منسوخ ختم کرسکتے ہیں۔