بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیاں نافذ
مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل ہفتہ کو ہی پورے مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاںنافذ کردی ہیں۔ میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی بڑی تعداد کو پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپر جموں اورسرینگر کے شہروں میں تعینات کیاگیا ہے ۔ بھارتی فوج متعدد علاقوں میں گشت بھی کر رہی ہے ۔ نریندر مودی 330میگا واٹ کے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے افتتاح کیلئے ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ۔