کانگو میں ایبولا وائرس شہروں تک پہنچ رہا ہے۔
کانگو حکومت نے ملک میں ایبولا وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔ ملکی وزارت صحت کے مطابق شمال مغربی شہر ’مامینڈاکا‘ میں پہلی مرتبہ اس وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، جو ایک بڑی خطرے کی علامت ہے۔ اس شہر کی آبادی دس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایبولا وائرس کا پھیلاو ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔