شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا. پارٹی کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزرا شریک ہوئے. ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نواز شریف کے انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا.ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ الیکشن اور نگران حکومت کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی.فنانس بل پاس کرانے اور فاٹا اصلاحات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.ذرائع کے مطابق اجلاس میں محاذ آرائی کے بجائے توجہ آئندہ الیکشن پر مرکوز کرنے اور آئندہ الیکشن حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر لڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔