لاہورہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستیں ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ عدالت کے حکم پر اس بارے میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے تراشے پیش کر دیئے گئے۔ درخواستگزاروں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان غداری کے مترادف ہے۔ وزرات داخلہ اس بارے میں کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں حکومت اس کی تردید کر رہی ہے۔ ایسے میں غداری کیسے ہو گئی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیا ایسے بیانات غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواستگزار کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کریں ۔