زکوة کٹوتی کے لیے بینک بند رہے
یکم رمضان المبارک کو پاکستان میں زکوة کٹوتی کے لیے بینک بند رہے ۔رواں سال زکو ةکا نصاب39 ہزار 198 روپے مقرر کیاگیا ، سیونگ اکائونٹس میں 39 ہزار 198 روپے یا زائد رقم پر ڈھائی فیصد کی شرح سے زکو کٹوتی کی گئی ۔ کرنٹ اکائونٹ، غیر ملکی کرنسی اکائونٹس سے زکوة نہیں کاٹی گئی ، جب کہ بینک کھاتے داروں سے لین دین نہیں کیا گیا ، البتہ بینک سٹاف ڈیوٹی پرموجود رہا ۔زکوة کٹوتی سے بچنے کے لیے کھاتے داروں کی جانب سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔