دہشتگردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت مختلف ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی فورس کی 31ویں پاوسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ نے حکومت کی کارکردگی اورخود پرقاتلانہ حملے کا ذکرکیا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت مختلف ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے دوارب روپے کی لاگت سے پاکستان میں پہلے پولیس ہسپتال کی تعمیرکااعلان بھی کیا, اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ احسن اقبال سے تنخواہوں میں وعدے کے مطابق اضافہ نہ کرنے کا شکوہ کیا