بی بی کے اصل قاتل کوسزا ملنی چاہیے، خودکش بمباراکرام اللہ کوقندھارسے پاکستان لاکرنام ای سی ایل میں ڈلا جائے, سابق وزیرداخلہ رحمان ملک
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوانصاف سے محروم رکھا گیا ہے،خودکش بمباراکرام اللہ اس وقت قندھارمیں موجود ہے۔اس کوپاکستان لا کرنام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیرقتل کیس کے ٹرائل میں نوسال بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے،محترمہ بےنظیربھٹوکے اصل قاتل کوسزاملنی چاہیے ,رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جن پانچ لوگوں کی سفارش طالبان نے کی ان کوبھی پاکستان لاکرنام ای سی ایل میں ڈالا جائے