اقوام متحدہ کا خلیج کے خطے میں ایران اور امریکہ کشیدگی کے پیش نظر تمام فریقوں پر انتہائی ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کرنے پر زور
اقوام متحدہ نے خلیج کے خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تمام فریقوں پر انتہائی ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے اور متعلقہ فریقوں کے بیانات ہمارے لئے تشویش کا باعث ہیں۔