پاکستان خطے میں دیرپا امن کا حامی ہے،وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال ایک گھمبیرمسئلہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت نے اس میں بہتری لانے کا چیلنج قبول کیا ہے۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی ماہرین پر مشتمل تجربہ کار ٹیم تشکیل دی ہے جو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گی اور قومی معیشت میں مجموعی بہتری لائے گی۔
امریکہ ایران کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ تنازعات کے حل کے لئے اس کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے پرامید ہیں۔